فلم : بوند جو بن گئی موتی (1967)
نغمہ نگار: بھارت ویاس
نغمہ : ہاں، میں نے بھی پیار کیا
گلوکار : مکیش، سمن کلیان پور
موسیقار : ستیش بھاٹیہ
اداکار : جیتندر، ممتاز
یوٹیوب : Haan Mene Bhi Pyaar Kiya | Boond Jo Ban Gayee Moti
ہاں، میں نے بھی پیار کیا
پیار سے کب انکار کیا
بھیگی بھیگی راتیں، میٹھی میٹھی باتیں
اور میں نے دل کو نثار کیا
پیار کیا کلیوں کے مہکتے انگوں سے
پیار کیا میں نے گل کے گلابی گالوں سے
پیار کیا نرگس کی نشیلی آنکھوں سے
پیار کیا بدلی کی رنگیلی زلفوں سے
کھلی چاندنی میں میں نے ابھیسار کیا
تھام لیا سینہ پہ اچھلتی لہروں کو
جھوم اٹھا بانہوں میں پکڑ طوفانوں کو
چوم لیا بجلی کے مچلتے ہونٹوں کو
لوٹ لیا میں نے مست ابھرتی بہاروں کو
رات کی دلہن کا میں نے سنگھار کیا
No comments:
Post a Comment