تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں گا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/07

تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں گا

tu-kal-chala-jaiga

فلم : نام (1986)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں گا
گلوکار : منہر ادھاس، محمد عزیز
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : سنجے دت، کمار گورو، امریتا سنگھ، پونم ڈھلون
یوٹیوب : Tu Kal Chala Jayega

تیرے جانے کی خوشی اور دل اداس ہے
دور ہم ہوئے تو کیا دل تو دل کے پاس ہے

تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں گا
تو یاد بہت آئے گا تو میں کیا کروں گا
تو کل بچھڑ جائے گا تو میں کیا کروں گا
تو مجھ کو بھول جائے گا تو میں کیا کروں گا

تیری یاد کو کہیں دور چھوڑ آؤں میں
اس قدر پلا مجھے تجھ کو بھول جاؤں میں
ہوش مگر آئے گا تو میں کیا کروں گا
تو یاد بہت آئے گا تو میں کیا کروں گا

تیرے جیسا کون ہے اور کس کا نام لوں
لا میں اسی بات پر اور ایک جام لوں
جام چھلک جائے گا تو میں کیا کروں گا
تو مجھ کو بھول جائے گا تو میں کیا کروں گا

بھول جانا تو مجھے زندگی سنوارنا
یاد نہ کرنا مجھے، ہنس کے دن گزارنا
تیرا غم رلائے گا تو میں کیا کروں گا
تو یاد بہت آئے گا تو میں کیا کروں گا
تو کل بچھڑ جائے گا تو میں کیا کروں گا
تو مجھ کو بھول جائے گا تو میں کیا کروں گا
تو کل چلا جائے گا تو میں کیا کروں گا

Tu Kal Chala Jayega - film: Naam (1986)

No comments:

Post a Comment