سبحان اللہ حسیں چہرہ یہ مستانہ ادائیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2022/01/21

سبحان اللہ حسیں چہرہ یہ مستانہ ادائیں

subhanallah-haseen-chehra

فلم : کشمیر کی کلی (1964)
نغمہ نگار: ایس ایچ بہاری
نغمہ : سبحان اللہ حسیں چہرہ یہ مستانہ ادائیں
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : او پی نیر
اداکار : شمی کپور، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Subhanallah Haseen Chehra | Kashmir Ki Kali

سبحان اللہ حسیں چہرہ یہ مستانہ ادائیں
خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے، ہر بلا سے


تمہیں دیکھا، تو دل بولا کہ تم کو دوں دعائیں
خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے، ہر بلا سے


کرے پوجا زمانہ جس کی وہ تصویر ہو تم
ملا کرتی ہے جنت جس سے وہ تقدیر ہو تم
کمر پتلی، نظر بجلی، ہیں زلفیں یا گھٹائیں
خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے، ہر بلا سے


نہ جانے کس کی قسمت میں ہے مکھڑا چاند سا یہ
نہ جانے کس کے گھر چمکے گا ٹکڑا چاند کا یہ
اجازت ہو تو پھر ہم بھی مقدر آزمائیں
خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے، ہر بلا سے


بڑی حسرت سے تم کو دیکھتا ہے یہ زمانہ
سنانا چاہتا ہے ہر کوئی اپنا فسانہ
کوئی دل ہو، کوئی محفل، جہاں بھی آپ جائیں
خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے، ہر بلا سے


Subhanallah Haseen Chehra - film: Kashmir Ki Kali (1964)

No comments:

Post a Comment