دو دل مل رہے ہیں مگر چپکے چپکے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/29

دو دل مل رہے ہیں مگر چپکے چپکے

do-dil-mil-rahe-hain

فلم : پردیس (1997)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : دو دل مل رہے ہیں مگر چپکے چپکے
گلوکار : کمار سانو
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : شاہ رخ خان، مہیما چودھری
یوٹیوب : Do Dil Mil Rahe Hain - Pardes

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے
سب کو ہو رہی ہے خبر چپکے چپکے

سانسوں میں بڑی بیقراری، آنکھوں میں کئی رت جگے
کبھی کہیں لگ جائے دل تو، کہیں پھر دل نہ لگے
اپنا دل میں ذرا تھام لوں، جادو کا میں اسے نام دوں
جادو کر رہا ہے اثر چپکے چپکے

ایسے بھولے بن کر ہیں بیٹھے جیسے کوئی بات نہیں
سب کچھ نظر آ رہا ہے، دن ہے یہ رات نہیں
کیا ہے کچھ بھی نہیں ہے اگر، ہونٹوں پہ ہے خاموشی مگر
باتیں کر رہی ہیں، نظر چپکے چپکے

کہیں آگ لگنے سے پہلے، اٹھتا ہے ایسا دھواں
جیسا ہے ادھر کا نظارا، ویسا ہی ادھر کا سماں
دل میں کیسی کسک سی جگی، دونوں جانب برابر لگی
دیکھو تو ادھر سے ادھر چپکے چپکے

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے
سب کو ہو رہی ہے خبر چپکے چپکے

Do Dil Mil Rahe Hain - film: Pardes (1997)

No comments:

Post a Comment