گھنگھرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/28

گھنگھرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں

ghungroo-ki-tarah-bajta-hi-raha

فلم : چور مچائے شور (1974)
نغمہ نگار: رویندر جین
نغمہ : گھنگھرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : رویندر جین
اداکار : ششی کپور، ممتاز
یوٹیوب : Ghungroo Ki Tarah Bajta Hi Raha - Chor Machaye Shor

گھنگھرو کی طرح، بجتا ہی رہا ہوں میں
کبھی اِس پگ میں، کبھی اُس پگ میں
بندھتا ہی رہا ہوں میں

کبھی ٹوٹ گیا، کبھی توڑا گیا
سو بار مجھے پھر جوڑا گیا
یونہی لٹ لٹ کے اور مٹ مٹ کے
بنتا ہی رہا ہوں میں

میں کرتا رہا اوروں کی کہی
میری بات میرے من ہی میں رہی
کبھی مندر میں، کبھی محفل میں
سجتا ہی رہا ہوں میں

اپنوں میں رہیں یا غیروں میں
گھنگھرو کی جگہ تو ہے پیروں میں
پھر کیسا گلہ، جگ سے جو ملا
سجتا ہی رہا ہوں میں

Ghungaroo Ki Tarah - film: Chor Machaye Shor (1974)

No comments:

Post a Comment