آنے سے اس کے آئے بہار - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/02/05

آنے سے اس کے آئے بہار

aane-se-uske-aaye-bahar

فلم : جینے کی راہ (1969)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : آنے سے اس کے آئے بہار
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : جتیندر، تنوجہ، سنجیو کمار
یوٹیوب : Aane Se Uske Aaye Bahar | Jeene Ki Raah

آنے سے اس کے آئے بہار
جانے سے اس کے جائے بہار
بڑی مستانی ہے، میری محبوبہ
میری زندگانی ہے، میری محبوبہ

گنگنائے ایسے جیسے بجتے ہو گھنگرو کہیں پہ
آ کے پربتوں سے جیسے گرتا ہو جھرنا زمیں پہ
جھرنوں کی موج ہے وہ، موجوں کی روانی ہے، میری محبوبہ
میری زندگانی ہے، میری محبوبہ

بن سنور کے نکلے، آئے ساون کا جب جب مہینہ
ہر کوئی یہ سمجھے، ہوگی وہ کوئی چنچل حسینہ
پوچھو تو کون ہے وہ، رت یہ سہانی ہے، میری محبوبہ
میری زندگانی ہے، میری محبوبہ

اِس گھٹا کو میں تو، اُس کی آنکھوں کا کاجل کہوں گا
اس ہوا کو میں تو، اس کا لہراتا آنچل کہوں گا
کلیوں کا بچپن ہے، پھولوں کی جوانی ہے، میری محبوبہ
میری زندگانی ہے، میری محبوبہ

بیت جاتے ہیں دن، کٹ جاتی ہیں آنکھوں میں راتیں
ہم نہ جانے کیا کیا، کرتے رہتے ہیں آپس میں باتیں
میں تھوڑا دیوانہ، تھوڑی سی دیوانی ہے، میری محبوبہ
میری زندگانی ہے، میری محبوبہ

سامنے میں سب کے، نام اس کا نہیں لے سکوں گا
وہ شرم کے مارے روٹھ جائے تو میں کیا کروں گا
حوروں کی ملکہ ہے، پریوں کی رانی ہے، میری محبوبہ
میری زندگانی ہے، میری محبوبہ

Aane Se Uske Aaye Bahar - film: Jeene Ki Raah (1969)

No comments:

Post a Comment