آئے ہو میری زندگی میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/20

آئے ہو میری زندگی میں

aaye-ho-meri-zindagi-mein

فلم : راجہ ہندوستانی (1996)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کے
گلوکار : ادت نارائن، الکا یاگنک
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : عامر خان، کرشمہ کپور
یوٹیوب : Aaye Ho Meri Zindagi Mein

آئے ہو میری زندگی میں
تم بہار بن کے
میرے دل میں یوں ہی رہنا
تم پیار پیار بن کے
آنکھوں میں تم بسے ہو
سپنے ہزار بن کے
میرے دل میں یوں ہی ۔۔۔

گھونگھٹ میں ہر کلی تھی، رنگوں میں نہ ڈھلی تھی
نہ شوخ تھی ہوائیں، نہ خوشبو منچلی تھی
آیا ہے اب کے موسم کیسا خمار بن کے
میرے دل میں یوں ہی ۔۔۔

من کا نگر تھا خالی، سوکھی پڑی تھی ڈالی
ہولی کے رنگ پھیکے، بےنور تھی دیوالی
رم جھم برس پڑے ہو تم تو پھوار بن کے
میرے دل میں یوں ہی ۔۔۔

میرے ساتھی میرے ساجن، میرے ساتھ یوں ہی چلنا
بدلے گا رنگ زمانہ پر تم نہیں بدلنا
میری مانگ یوں ہی بھرنا تارے ہزار بن کے
میرے دل میں یوں ہی ۔۔۔

گر میں جو روٹھ جاؤں، تو تم مجھے منانا
تھاما ہے ہاتھ میرا، پھر عمر بھر نبھانا
مجھے چھوڑ کے نہ جانا وعدے ہزار کر کے
میرے دل میں یوں ہی رہنا
تم پیار پیار بن کے

Aaye Ho Meri Zindagi Mein - film: Raja Hindustani (1996)

No comments:

Post a Comment