نغمہ : دو پل رکا خوابوں کا کارواں
فلم : ویر زارا (2004)
نغمہ نگار : جاوید اختر
گلوکار : لتا منگیشکر، سونو نگم
موسیقار : مدن موہن
اداکار : شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، رانی مکرجی
یوٹیوب : Do Pal Ruka khwabon Ka Karwan
دو پل رکا، خوابوں کا کارواں
اور پھر چل دئیے، تم کہاں ہم کہاں
دو پل کی تھی، یہ دلوں کی داستاں
اور پھر چل دئیے، تم کہاں ہم کہاں
تم تھے کہ تھی، کوئی اجلی کرن
تم تھے یا کوئی کلی مسکائی تھی
تم تھے یا سپنوں کا تھا ساون
تم تھے کہ خوشیوں کی گھٹا چھائی تھی
تم تھے کہ تھا کوئی پھول کھلا
تم تھے یا ملا تھا مجھے نیا جہاں
تم تھے یا خوشبو ہواؤں میں تھی
تم تھے یا رنگ ساری دشاؤں میں تھے
تم تھے یا روشنی راہوں میں تھی
تم تھے یا گیت گونجے فضاؤں میں تھے
تم تھے ملے یا ملی تھی منزلیں
تم تھے کہ تھا جادو بھرا کوئی سماں
No comments:
Post a Comment