ایک ملاقات ضروری ہے صنم - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/17

ایک ملاقات ضروری ہے صنم

ek-mulakat-zaruri-hai-sanam

فلم : صرف تم (1999)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : ایک ملاقات ضروری ہے صنم
گلوکار : صابری برادرز، جسپیندر نرولا
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : سنجے کپور، پریا گل، سلمان خان
یوٹیوب : Ek Mulakat Zaruri Hai Sanam

سانس آتی ہے سانس جاتی ہے
صرف مجھ کو ہے انتظار تیرا
آنسوؤں کی گھٹائیں پی پی کے
اب تو کہتا ہے یہی پیار میرا
زندہ رہنے کے لیے تیری قسم
ایک ملاقات ضروری ہے صنم

تیری چاہتوں نے یہ کیا غم دیا
تیرے عشق نے یوں دیوانہ کیا
زمانے سے مجھ کو بیگانہ کیا
دیوانے تیرے پیار میں، بڑا ہی برا حال ہے
کھڑی ہوں تیری راہ میں، نہ ہوش نہ خیال ہے
ایک ملاقات ضروری ہے صنم

میرے ساتھ میں رو رہا آسماں
میرا پیار کھویا ہے جانے کہاں
اسے ڈھونڈتی میں یہاں سے وہاں
ملن کی مجھے آس ہے، نکلتی نہیں جان ہے
میں کتنی مجبور ہوں، یہ کیسا امتحاں ہے
ایک ملاقات ضروری ہے صنم
ایک ملاقات، ملاقات ملاقات
ملاقات ملاقات، ملاقات ملاقات
زندہ رہنے کے لیے تیری قسم
ایک ملاقات ضروری ہے صنم
آج ملاقات ضروری ہے صنم
ملاقات ضروری ہے صنم
ایک ملاقات ضروری ہے صنم

میرے آنکھوں میں جلے ، تیرے خوابوں کے دئیے
کتنی بےچین ہوں میں، یار سے ملنے کے لیے
میرے بچھڑے دلبر، تو جو ایک بار ملے
چین آ جائے مجھے، جو تیرا دیدار ملے
مسیحا میرے دعا دے مجھے
کروں اب میں کیا بتا دے مجھے
کوئی رستہ دکھا دے مجھے
میرے یار سے ملا دے مجھے
میرے درد کی دوا دے مجھے

کہیں نہ اب سکوں ہے
کہیں نہ اب قرار ہے
ملے گا میرا ساتھیا
مجھے تو اعتبار ہے
ایک ملاقات ضروری ہے صنم
ایک ملاقات، ملاقات ملاقات
ملاقات ملاقات، ملاقات ملاقات
زندہ رہنے کے لیے تیری قسم
ایک ملاقات ضروری ہے صنم
سانس آتی ہے سانس جاتی ہے
صرف مجھ کو ہے انتظار تیرا
زندہ رہنے کے لیے تیری قسم
ایک ملاقات ضروری ہے صنم
ایک ملاقات ضروری ہے صنم

Ek Mulakat Zaruri Hai Sanam - film: Sirf Tum (1999)

1 comment:

  1. گشفھج فبگگ ءفبی. ہےطی. ھرعفھ. چفگے

    ReplyDelete