ہم نے صنم کو خط لکھا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/02/20

ہم نے صنم کو خط لکھا

humne-sanam-ko-khat-likha

فلم : شکتی (1982)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : ہم نے صنم کو خط لکھا
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : دلیپ کمار، امیتابھ بچن، سمیتا پاٹل
یوٹیوب : Humne Sanam Ko Khat Likha | Shakti 1982

ہمیں بس یہ پتا ہے وہ، بہت ہی خوبصورت ہے
لفافے کے لیے لیکن، پتے کی بھی ضرورت ہے
ہم نے صنم کو خط لکھا، خط میں لکھا
اے دلربا، دل کی گلی، شہرِ وفا

پہنچے یہ خط جانے کہاں، جانے بنے کیا داستاں
اس پر رقیبوں کا یہ ڈر، لگ جائے ان کے ہاتھ اگر
کتنا برا انجام ہو، دل مفت میں بدنام ہو
ایسا نہ ہو، ایسا نہ ہو، اپنے خدا سے رات دن
مانگا کیے ہم یہ دعائیں

پیپل کا یہ پتا نہیں، کاغذ کا یہ ٹکڑا نہیں
اس دل کا یہ ارماں ہے، اس میں ہماری جان ہے
ایسا غضب ہو جائے نہ، رستے میں یہ کھو جائے نہ
ہم نے بڑی تاکید کی، ڈالا اسے جب ڈاک میں
یہ ڈاک بابو سے کہا

برسوں جوابِ یار کا، دیکھا کیے ہم راستہ
اک دن وہ خط واپس ملا اور ڈاکیئے نے یہ کہا
اس ڈاک خانے میں نہیں، سارے زمانے میں نہیں
کوئی صنم اس نام کا، کوئی گلی اس نام کی
کوئی شہر اس نام کا ۔۔۔
ہم نے صنم کو خط لکھا ۔۔۔

Humne Sanam Ko Khat Likha - film: Shakti (1982)

No comments:

Post a Comment