فلم : برہمچاری (1968)
نغمہ نگار: حسرت جئےپوری
نغمہ : دل کے جھروکے میں تجھ کو بٹھا کر
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : شمی کپور، راجشری، پران
یوٹیوب : Dil ke jharoke mein tujhko bitha kar | Brahmachari
دل کے جھروکے میں تجھ کو بٹھا کر
یادوں کو تیری میں دلہن بنا کر
رکھوں گا میں دل کے پاس
مت ہو میری جان اداس
کل تیرے جلوے پرائے بھی ہوں گے
لیکن جھلک میرے خوابوں میں ہوگی
پھولوں کی ڈولی میں ہوگی تو رخصت
لیکن مہک میرے سانسوں میں ہوگی
اب بھی تیرے سرخ ہونٹوں کے پیالے
میرے تصور میں ساقی بنے ہیں
اب بھی تیری زلف کے مست سائے
برہا کی دھوپ میں ساتھی بنے ہیں
میری محبت کو ٹھکرا دے چاہے
میں کوئی تجھ سے نہ شکوہ کروں گا
آنکھوں میں رہتی ہے تصویر تیری
ساری عمر تیری پوجا کروں گا
No comments:
Post a Comment