فلم : آخر کیوں (1985)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : دشمن نہ کرے دوست نے وہ کام کیا ہے
گلوکار : لتا منگیشکر، امیت کمار
موسیقار : راجیش روشن
اداکار : راجیش کھنہ، سمیتا پاٹل، ٹینا منیم، راکیش روشن
یوٹیوب : Dushman Na Kare Dost Ne Wo Kaam | Aakhir Kyon 1985
دشمن نہ کرے دوست نے وہ کام کیا ہے
عمر بھر کا غم ہمیں انعام دیا ہے
طوفاں میں ہم کو چھوڑ کے ساحل پہ آ گئے
ناخدا کا ہم نے جنہیں نام دیا ہے
پہلے تو ہوش چھین لیے ظلم و ستم سے
دیوانگی کا پھر ہمیں الزام دیا ہے
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں
غیروں نے آ کے پھر بھی اسے تھام لیا ہے
بن کر رقیب بیٹھے ہیں وہ جو حبیب تھے
یاروں نے خوب فرض کو انجام دیا ہے
No comments:
Post a Comment