ارے دیوانو مجھے پہچانو میں ہوں ڈان - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/23

ارے دیوانو مجھے پہچانو میں ہوں ڈان

mai-hoon-don

فلم : ڈان (1978)
نغمہ نگار: انجان
نغمہ : ارے دیوانو مجھے پہچانو میں ہوں ڈان
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : امیتابھ بچن، زینت امان، پران
یوٹیوب : Main Hoon Don | Don

ارے دیوانو مجھے پہچانو کہاں سے آیا
میں ہوں کون؟ میں ہوں کون؟
میں ہوں میں ہوں میں ہوں ڈان !

ارے تم نے جو دیکھا ہے
سوچا ہے سمجھا ہے جانا ہے
وہ میں نہیں، وہ میں نہیں
لوگوں کی نظروں نے مجھ کو
یہاں جو بھی مانا ہے
وہ میں نہیں، وہ میں نہیں
آوارہ بادل کو سودائی پاگل کو
دنیا میں سمجھا ہے کون؟
ارے دیوانو ۔۔۔

ارے یاروں کا یار ہوں
یاری میں جاں لٹا دے جو
میں ہوں وہی، میں ہوں وہی
دشمن کا دشمن ہوں وہ
دشمن کے چھکے چھڑا دے جو
میں ہوں وہی، میں ہوں وہی
تم جانو نہ جانو میں نے تو جانا ہے
محفل میں کیسا ہے کون؟
ارے دیوانو ۔۔۔

ارے میں نے کیا سوچا ہے
کیا خواب ہے میری آنکھوں میں
تم جانو نہ، تم جانو نہ
میں نے بھی بدلا ہے کیا
رنگ باتوں ہی باتوں میں
تم جانو نہ، تم جانو نہ
چہرے پہ چہرا ہے پردے پہ پردہ ہے
دنیا میں سمجھا ہے کون
ارے دیوانو مجھے پہچانو کہاں سے آیا
میں ہوں کون؟ میں ہوں کون؟
میں ہوں میں ہوں میں ہوں ڈان !

Dushman na kare dost ne wo kaam kiya hai - film: Don (1978)

No comments:

Post a Comment