کر چلے ہم فدا جان و تن ساتھیو - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/24

کر چلے ہم فدا جان و تن ساتھیو

kar-chale-hum-fida

فلم : حقیقت (1964)
نغمہ نگار: کیفی اعظمی
نغمہ : کر چلے ہم فدا جان و تن ساتھیو
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : مدن موہن
اداکار : بلراج ساہنی، دھرمیندر، پریہ راجونش
یوٹیوب : Kar Chale Hum Fida | Haqeeqat (1964)

کر چلے ہم فدا جان و تن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو

سانس تھمتی گئی، نبض جمتی گئی
پھر بھی بڑھتے قدم کو نہ رکنے دیا
کٹ گئے سر ہمارے تو کچھ غم نہیں
سر ہمالیہ کا ہم نے نہ جھکنے دیا
مرتے مرتے رہا بانکپن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو

زندہ رہنے کے موسم بہت ہیں مگر
جان دینے کی رُت روز آتی نہیں
حسن اور عشق دونوں کو رسوا کرے
وہ جوانی جو خوں میں نہاتی نہیں
آج دھرتی بنی ہے دلہن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو

راہ قربانیوں کی نہ ویران ہو
تم سجا کے ہی رہنا نئے قافلے
فتح کا جشن اس جشن کے بعد ہے
زندگی موت سے مل رہی ہے گلے
باندھ لو اپنے سر سے کفن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو

کھینچ دو اپنے خوں سے زمیں پر لکیر
اس طرف آنے پائے نہ راون کوئی
توڑ دو ہاتھ اگر ہاتھ اٹھنے لگے
چھونے پائے نہ سیتا کا دامن کوئی
رام بھی تم، تمہی لکشمن ساتھیو
اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو

Kar Chale Hum Fida - film: Haqeeqat (1964)

No comments:

Post a Comment