اب تیرے بن جی لیں گے ہم - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/13

اب تیرے بن جی لیں گے ہم

ab-tere-bin-jee-lenge-hum

فلم : عاشقی (1990)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : اب تیرے بن جی لیں گے ہم
گلوکار : کمار سانو
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : راہل رائے، انو اگروال
یوٹیوب : Ab Tere Bin Jee Lenge Hum

اب تیرے بن جی لیں گے ہم
زہر زندگی کا پی لیں گے ہم
کیا ہوا جو ایک دل ٹوٹ گیا

تیری عاشقی بھی یہ کیا رنگ لائی
وفا میں نے کی تو نے کی بےوفائی
میری بھول تھی میں یہ کیا چاہتا تھا
کسی بےوفا سے وفا چاہتا تھا
تو جانے کیا بیقراری، بےدرد بےمروت
جا سنگدل حسینہ، دیکھی تیری محبت
اب میں نے جانا تجھ کو بےرحم

صنم توڑ دیتا محبت کے وعدے
اگر جان جاتا میں تیرے ارادے
کسے میں نے چاہا، کہاں دل لگایا
میں نادان تھا، کچھ سمجھ ہی نہ پایا
میری آنسوؤں کے موتی، آنکھوں میں بہتا پانی
میرے ٹوٹے دل کے ٹکڑے، تیرے پیار کی نشانی
کیسے میں بھولوں گا تیرے ستم

Ab Tere Bin Jee Lenge Hum - film: Aashiqui (1990)

No comments:

Post a Comment