آج سے پہلے آج سے زیادہ - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/12

آج سے پہلے آج سے زیادہ

aaj-se-pahle-aaj-se-zyada

فلم : چِت چور (1976)
نغمہ نگار: رویندر جین
نغمہ : آج سے پہلے آج سے زیادہ
گلوکار : یشوداس
موسیقار : رویندر جین
اداکار : امول پالیکر، زرینہ وہاب، وجیندر
یوٹیوب : Aaj Se Pehle Aaj Se Jyada

آج سے پہلے، آج سے زیادہ، خوشی آج تک نہیں ملی
اتنی سہانی، ایسی میٹھی، گھڑی آج تک نہیں ملی

اس کو سنجوگ کہیں یا قسمت کا لیکھا، ہم جو اچانک ملے ہیں
من چاہے ساتھی پا کے ہم سب کے چہرے دیکھو تو کیسے کھلے ہیں
تقدیروں کو جوڑ دے ایسی، ان تقدیروں کو جوڑ دے ایسی
کڑی آج تک نہیں ملی

سپنا ہو جائے وہ پورا جو ہم نے دیکھا، یہ میرے دل کی دعا ہے
یہ پل جو بیت رہے ہیں ان کے نشے میں، دل میرا گانے لگا ہے
اسی خوشی کو ڈھونڈھ رہے تھے، ہم اسی خوشی کو ڈھونڈھ رہے تھے
یہی آج تک نہیں ملی

دل میں طوفان اٹھا ہے، ہونٹوں پہ نغمہ، آنکھوں میں آنسو خوشی کے
سپنوں کے پاس پہنچ کے، سپنوں سے دوری، ایسا نہ ہو سنگ کسی کے
کوئی کہے نہ منزل مجھ کو، یوں کوئی کہے نہ منزل مجھ کو
ملی آج تک نہیں ملی

Aaj Se Pahle, Aaj Se Zyada - film: Chitchor (1976)

No comments:

Post a Comment