بھر دو جھولی میری یا محمد - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/21

بھر دو جھولی میری یا محمد


فلم : بجرنگی بھائی جان (2015)
نغمہ نگار : کوثر منیر
نغمہ : بھر دو جھولی میری یا محمد
گلوکار : عدنان سمیع
موسیقار : پریتم
اداکار : سلمان خان، کرینہ کپور
یوٹیوب : Bhar Do Jholi Meri - Bajrangi Bhaijaan

تیرے دربار میں دل تھام کے وہ آتے ہیں
جس کو تو چاہے، ہے نبی تو بلاتا ہے

بھر دو جھولی میری یا محمد
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

باندھ دیدوں میں بھر ڈالے آنسو
سیل دیے میں نے دردوں کو دل میں
جب تلک تو بنا دے نا تو بگڑی
در سے تیرے نہ جائے سوالی

بھر دو جھولی آقا جی
بھر دو جھولی ہم سب کی
بھر دو جھولی نبی جی
بھر دو جھولی میرے سرکارِ مدینہ
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

کھوجتے کھوجتے تجھ کو دیکھوں
کیا سے کیا ، یا نبی ہو گیا
دیکھ بر در بدر پھر رہا ہوں
میں یہاں سے وہاں ہو گیا ہوں

دے دے یا نبی میرے دل کو دلاسا
آیا ہوں دور سے میں ہو کے روہانسا
کر دے کرم نبی، مجھ پہ بھی ذرا سا
جب تلک تو، جب تلک تو
پناہ دے نہ دل کی
در سے تیرے نہ جائے سوالی

بھر دو جھولی میری یا محمد
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی
بھر دو جھولی میرے سرکارِ مدینہ
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

جانتا ہے نا تو کیا ہے دل میں میرے
بن سنے گن رہا ہے نا تو دھڑکنیں
آہ نکلی ہے تو چاند تک جائے گی
تیرے تاروں سے میری دعا آئے گی

اے نبی ہاں کبھی تو صبح آئے گی
جب تلک سنے گا نا دل کی
در سے تیرے نہ جائے سوالی

دے ترس کھا ترس مجھ پہ آقا
اب لگا لے تو مجھ کو بھی دل سے
جب تلک ملا دے نہ بچھڑی
در سے تیرے نہ جائے سوالی
بھر دو جھولی میری یا محمد
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

بھر دو جھولی آقا جی
بھر دو جھولی ہم سب کی
بھر دو جھولی نبی جی
بھر دو جھولی میرے سرکارِ مدینہ
لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

دم دم علی علی دم علی علی
دم علی علی، دم علی علی

Bhar Do Jholi Meri - film: Bajrangi Bhaijaan (2015)

No comments:

Post a Comment