گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/28

گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں

gulabi-ankhein-jo-teri-dekhein

فلم : دی ٹرین (1970)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں، شرابی یہ دل ہو گیا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ، نندہ
یوٹیوب : Gulabi Aankhen Jo Teri Dekhi | The Train (1970)

گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں، شرابی یہ دل ہو گیا
سنبھالو مجھ کو، او میرے یارو، سنبھلنا مشکل ہو گیا

دل میں میرے، خواب تیرے، تصویریں جیسی ہوں دیوار پہ
تجھ پہ فدا، میں کیوں ہوا، آتا ہے غصہ مجھے پیار پہ
میں لٹ گیا، مان کے دل کا کہا
میں کہیں کا نہ رہا، کیا کہوں میں دلربا
ہوا یہ جادو تیری آنکھوں کا، یہ میرا قاتل ہو گیا
گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں ۔۔۔

میں نے سدا، چاہا یہی، دامن بچا لوں حسینوں سے میں
تیری قسم، خوابوں میں بھی، بچتا پھرا نازنینوں سے میں
توبہ مگر، مل گئی تجھ سے نظر
مل گیا دردِ جگر، سن ذرا او بےخبر
ذرا سا ہنس کے، جو دیکھا تو نے، میں تیرا بسمل ہو گیا
گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں ۔۔۔

Gulabi Ankhein Jo Teri Dekhein - film: The Train (1970)

No comments:

Post a Comment