کوئی جب تمہارا ہردے توڑ دے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/24

کوئی جب تمہارا ہردے توڑ دے

koi-jab-tumhara-hriday-tod-de

فلم : پورب اور پچھم (1970)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : کوئی جب تمہارا ہردے توڑ دے
گلوکار : مکیش
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : منوج کمار، سائرہ بانو
یوٹیوب : Koi jab tumhara hriday tod de

کوئی جب تمہارا ہردے توڑ دے
تڑپتا ہوا جب کوئی چھوڑ دے
تب تم میرے پاس آنا پریہ
میرا در کھلا ہے، کھلا ہی رہے گا، تمہارے لیے

ابھی تم کو میری ضرورت نہیں
بہت چاہنے والے مل جائیں گے
ابھی روپ کا ایک ساگر ہو تم
کنول جتنے چاہوگی کھل جائیں گے
درپن تمہیں جب ڈرانے لگے
جوانی بھی دامن چھڑانے لگے
تب تم میرے پاس آنا پریہ
میرا سر جھکا ہے، جھکا ہی رہے گا، تمہارے لیے

کوئی شرط ہوتی نہیں پیار میں
مگر پیار شرطوں پہ تم نے کیا
نظر میں ستارے جو چمکے ذرا
بجھانے لگی آرتی کا دیا
جب اپنی نظر میں ہی گرنے لگو
اندھیروں میں اپنے ہی گھرنے لگو
تب تم میرے پاس آنا پریہ
یہ دیپک جلا ہے، جلا ہی رہے گا تمہارے لیے

Koi Jab Tumhara Hriday Tod De - film: Purab Aur Pachhim (1970)

No comments:

Post a Comment