میں کہیں کوی نہ بن جاؤں تیرے پیار میں اے کویتا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/23

میں کہیں کوی نہ بن جاؤں تیرے پیار میں اے کویتا

main-kahin-kavi-na-ban-jaun

فلم : پیار ہی پیار (1969)
نغمہ نگار: حسرت جے پوری
نغمہ : میں کہیں کوی نہ بن جاؤں تیرے پیار میں اے کویتا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : دھرمیندر، وجینتی مالا
یوٹیوب : Main Kahin Kavi Na Ban Jaun

میں کہیں کوی نہ بن جاؤں تیرے پیار میں اے کویتا

تجھے دل کے آئینہ میں، میں نے بار بار دیکھا
تیری انکھڑیوں میں دیکھا، تو چھلکتا پیار دیکھا
تیرا تیر میں نے دیکھا تو جگر کے پار دیکھا

تیرا رنگ ہے سلونا، تیرے انگ میں لچک ہے
تیری بات میں ہے جادو، تیرے بول میں کھنک ہے
تیری ہر ادا محبت، تو زمین کی دھنک ہے

میرا دل لبھا رہا ہے، تیرا روپ سادہ سادہ
یہ جھکی جھکی نگاہیں، کرے پیار دل میں زیادہ
میں تجھ ہی پہ جان دوں گا، ہے یہی میرا ارادہ

Main Kahin Kavi Na Ban Jaun - film: Pyar Hi Pyar (1969)

No comments:

Post a Comment