فلم : چراغ (1969)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : رخ سے ذرا نقاب اٹھا دو میرے حضور
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : مدن موہن
اداکار : سنیل دت، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Teri Aankhon Ke Sivaa
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
یہ اٹھیں صبح چلے، یہ جھکیں شام ڈھلے
میرا جینا، میرا مرنا، انہیں پلکوں کے تلے
پلکوں کی گلیوں میں، چہرے بہاروں کے ہنستے ہوئے
ہے میرے خوابوں کے کیا کیا نگر ان میں بستے ہوئے
یہ اٹھیں صبح چلے، یہ جھکیں شام ڈھلے
میرا جینا، میرا مرنا، انہیں پلکوں کے تلے
ان میں میرے آنے والے زمانے کی تصویر ہے
چاہت کے کاجل سے لکھی ہوئی میری تقدیر ہے
یہ اٹھیں صبح چلے، یہ جھکیں شام ڈھلے
میرا جینا، میرا مرنا، انہیں پلکوں کے تلے
No comments:
Post a Comment