ہندوستان کا ایک اداکار، جس کا کسی بھگوان سے تعلق نہیں ہے، اسے لوگوں نے بھگوان کا سمان دے کر مندر میں پہنچا دیا ہے۔
یہ ہے تلگو فلموں کا سب سے مشہور اداکار:
این ٹی راما راؤ (نندا موری تارک راما راؤ)۔ (پیدائش: 28/مئی 1923، مدراس - وفات: 18/جنوری 1996، حیدرآباد)
ان کے پرستاروں نے آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں مندر بنایا ہے جس میں این ٹی راما راؤ کی مورتی نصب کی ہے۔
پچھلے دنوں (ماہ مئی 1981) راما راؤ کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر پورے آندھرا پردیش سے تقریباً ایک لاکھ یاتری اس مندر میں پہنچے اور اپنے "بھگوان" کی پوجا کی۔ اس مندر کے پجاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال جب این ٹی راما راؤ کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی تو تقریباً پانچ لاکھ یاتری اس مندر میں آئیں گے۔
تصویر: دلیپ کمار ایک تقریب میں تلگو فلموں کے مشہور اداکار این ٹی راما راؤ کے گلے میں پڑے ہوئے میڈل کو دیکھ رہے ہیں۔
بحوالہ: ماہنامہ "شمع"، نئی دہلی۔ (شمارہ: دسمبر 1981ء)
No comments:
Post a Comment