بس اک تمنا ہے دلبر میرے دل میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2022/03/14

بس اک تمنا ہے دلبر میرے دل میں

bas-ek-tamanna-hai

فلم : سلامی (1994)
نغمہ نگار : سمیر
نغمہ : بس اک تمنا ہے، دلبر، میرے دل میں
گلوکار : کمار سانو، الکا یاگنک
موسیقار : ندیم شراون
اداکار : ایوب خان، سوم یکتا، روشنی جعفری
یوٹیوب : Bas Ek Tamanna Hai Dilbar Mere Dil Mein | Salaami 1994

بس اک تمنا ہے، دلبر، میرے دل میں
آئی لَو یو کہہ دے تو، مجھے آج اس محفل میں


میری محبت میں ہوگا اثر تو میں تجھے جیت لوں گا
دردِ جدائی کی بےبسی اب میں کبھی نہ سہوں گا


تیری محبت میں، جانِ وفا، میں جان بھی اپنی دوں گی
ملنے کی کھائی ہے میں نے قسم، اب دور میں نے رہوں گا


ترے مرے درمیاں، دلربا، یہ کیسی دیوار آئی
مل کے بھی تجھ سے میں سہتا رہا کتنے دنوں تک جدائی


چلتی نہیں ہے کسی کی یہاں رسمِ محبت کے آگے
ہارا زمانہ، میری جانِ من، دل کی بغاوت کے آگے


دنیا بڑی ظالم ہے، میری جان ہے مشکل میں
آئی لَو یو کہتی ہوں، تجھے آج اس محفل میں


تیرے لیے، اے میرے ہمدم، دونوں جہاں چھوڑ دوں گی
رسموں رواجوں کی میں ساری زنجیریں توڑ دوں گی
آئی لَو یو کہتی ہوں، تجھے آج اس محفل میں


آئی لَو یو کہتا ہوں، تجھے آج اس محفل میں


Bas Ek Tamanna Hai Dilbar Mere Dil Mein - film: Salaami (1994)

No comments:

Post a Comment