تیرے نام ہم نے کیا ہے جیون اپنا سارا صنم - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/25

تیرے نام ہم نے کیا ہے جیون اپنا سارا صنم

tere-naam-humne-kia-hai

فلم : تیرے نام (2003)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : تیرے نام ہم نے کیا ہے جیون اپنا سارا صنم
گلوکار : ادت نارائن۔ الکا یاگنک
موسیقار : ہمیش ریشمیا
اداکار : سلمان خان، بھومیکا چاؤلہ
یوٹیوب : Tere Naam Humne Kiya Hai

تیرے نام ہم نے کیا ہے
جیون اپنا سارا صنم
پیار بہت کرتے ہیں تم سے
عشق ہے تو ہمارا صنم

تیرے عشق نے ساتھیا
تیرا حال کیا کر دیا

گلشن بھی اب تو ویرانہ لگتا ہے
ہر اپنا ہم کو بیگانہ لگتا ہے
ہم تیری یادوں میں کھوئے رہتے ہیں
لوگ ہمیں پاگل دیوانہ کہتے ہیں
تیرے بنا تیرے بنا
تیرے بنا ناممکن ہے زندگی کا گزارا صنم

لاگی چھوٹے نا لاگی چھوٹے نا
عشق کا دھاگہ ٹوٹے نا
تیرے عشق نے ساتھیا
تیرا حال کیا کر دیا

نینوں سے بہتے اشکوں کے دھاروں میں
ہم نے تجھ کو دیکھا چاند ستاروں میں
برہا کی اگنی میں پل پل تپتی ہیں
اب تو سانسیں تیری مالا جپتی ہیں
تیرے لیے تیرے لیے
تیرے لیے اس دنیا کا ہر ستم ہے گوارا صنم

نیندوں میں آنکھوں میں پیاسے خوابوں میں
تو ہی تو ہے یارا مہکی سانسوں میں
ہر بےچینی رہ رہ کے یہ کہتی ہے
ہر دھڑکن میں تیری چاہت رہتی ہے
تیرے بنا تیرے بنا
تیرے بنا ناممکن ہے زندگی کا گزارا صنم

لاگی چھوٹے نا لاگی چھوٹے نا
عشق کا دھاگہ ٹوٹے نا
تیرے عشق نے ساتھیا
تیرا حال کیا کر دیا

دوری ہے مجبوری ہے تنہائی ہے
تیری یاد ہمیں کس موڑ پہ لائی ہے
اپنی تو منزل ہے تیری راہوں میں
جینا مرنا ہے اب تیری بانہوں میں
تیرے لیے تیرے لیے
تیرے لیے اس دنیا کا ہر ستم ہے گوارا صنم

مر کے بھی نہ وعدہ اپنا توڑیں گے
ایک دوجے کا ساتھ کبھی نہ چھوڑیں گے
اپنا تو صدیوں جنموں کا ناتا ہے
جاں سے جاں کو کون جدا کر پاتا ہے
تیرے سوا تیرے سوا
تیرے سوا اس دریا کا نہیں کوئی کنارا صنم

Tere naam hamne kiya hai - film: Tere Naam (2003)

No comments:

Post a Comment