کجرا محبت والا ، انکھیوں میں ایسا ڈالا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/26

کجرا محبت والا ، انکھیوں میں ایسا ڈالا

kajra-mohabbat-wala

فلم : قسمت (1968)
نغمہ نگار: ایس۔ ایچ۔ بہاری
نغمہ : کجرا محبت والا ، انکھیوں میں ایسا ڈالا
گلوکار : آشا بھونسلے۔ شمشاد بیگم
موسیقار : او پی نیر
اداکار : بسواجیت، ببیتا
یوٹیوب : Kajra Mohabbat Wala | Kismat

کجرا محبت والا
انکھیوں میں ایسا ڈالا
کجرے نے لے لی میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان

دنیا ہے میرے پیچھے
لیکن میں تیرے پیچھے
اپنا بنا لے میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان

آئی ہو کہاں سے گوری آنکھوں میں پیار لے کے
چڑھتی جوانی کی یہ پہلی بہار لے کے
دلی شہر کا سارا مینا بازار لے کے
جھمکا بریلی والا، کانوں میں ایسا ڈالا
جھمکے نے لے لی میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان

موٹر نہ بنگلہ مانگوں، جھمکا نہ ہار مانگوں
دل کو جلانے والے، دل کا قرار مانگوں
سیاں بےدردی میرے، تھوڑا سا پیار مانگوں
قسمت بنا دے میری، دنیا بسا دے میری
کر لے سگائی میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان

جب سے ہے دیکھا تجھ کو، ہو گئے غلام تیرے
اپنا بنا لے گوری، آئیں گے کام تیرے
اپنا یہ جیون سارا لکھ دیں گے نام تیرے
کرتا یہ جالی والا، اس پر موتیوں کی مالا
کرتے نے لے لی میری جان
ہائے رے میں تیرے قربان

Kajra Mohabbat Wala - film: Kismat (1968)

No comments:

Post a Comment