لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/27

لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے

Lagi Aaj Sawan Ki Phir Wo Jhadi Hai

فلم : چاندنی (1989)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے
گلوکار : سریش واڈیکر، انوپما دیشپانڈے
موسیقار : شیو ہری
اداکار : سری دیوی، ونود کھنہ، رشی کپور، وحیدہ رحمان
یوٹیوب : Lagi Aaj Sawan Ki Phir Wo Jhadi Hai

لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے
وہی آگ سینہ میں پھر جل پڑی ہے

کچھ ایسے ہی دن تھے وہ جب ہم ملے تھے
چمن میں نہیں پھول دل میں کھلے تھے
وہی تو ہے موسم مگر رت نہیں وہ
میرے ساتھ برسات بھی رو پڑی ہے

کوئی کاش دل پے ذرا ہاتھ رکھ دے
میرے دل کے ٹکڑوں کو ایک ساتھ رکھ دے
مگر یہ ہے خوابوں خیالوں کی باتیں
کبھی ٹوٹ کر چیز کوئی جڑی ہے

Lagi Aaj Sawan Ki Phir - film: Chandni (1989)

No comments:

Post a Comment