بہت شکریہ بڑی مہربانی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/03/19

بہت شکریہ بڑی مہربانی

bahut-shukriya-badi-meharbani

فلم : ایک مسافر ایک حسینہ (1962)
نغمہ نگار : ایس۔ ایچ۔ بہاری
نغمہ : بہت شکریہ بڑی مہربانی
گلوکار : محمد رفیع، آشا بھونسلے
موسیقار : او۔ پی۔ نیر
اداکار : جوائے مکرجی، سادھنا، راجندرناتھ
یوٹیوب : Bahut Shukriya Badi Meherbani

بہت شکریہ بڑی مہربانی
میری زندگی میں حضور آپ آئے
قدم چوم لوں یا کہ آنکھیں بچھا دوں
کروں کیا یہ میری سمجھ میں نہ آئے

کروں پیش تم کو نذرانہ دل کا
کہ بن جائے کوئی افسانہ دل کا
خدا جانے ایسی سہانی گھڑی پھر
میری زندگی میں پلٹ کے نہ آئے

خوشی تو بہت ہے مگر یہ بھی غم ہے
کہ یہ ساتھ اپنا قدم دو قدم ہے
مگر یہ مسافر دعا مانگتا ہے
خدا آپ سے پھر کسی دن ملائے

مجھے ڈر ہے مجھ میں غرور آ نہ جائے
لگوں جھومنے میں سرور آ نہ جائے
کہیں دل نہ میرا یہ تعریف سن کر
تمہارا بنے اور مجھے بھول جائے

Bahut Shukriya Badi Meharbani - film: Ek Musafir Ek Hasina (1962)

No comments:

Post a Comment