جاتے ہو جانِ جاناں، آخری سلام لیتے جانا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/03/20

جاتے ہو جانِ جاناں، آخری سلام لیتے جانا

akhri-salam-lete-jana

فلم : پرورش (1977)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
نغمہ : جاتے ہو جانِ جاناں، آخری سلام لیتے جانا
گلوکار : آرتی مکرجی، امیت کمار، آشا بھونسلے، شیلندر سنگھ
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : شمی کپور، امیتابھ بچن، ونود کھنہ، نیتو سنگھ، شبانہ اعظمی
یوٹیوب : Jaate Ho Jaane Jaana | Parvarish 1977

اجی ٹھہرو، ذرا دیکھو، کچھ سوچو ذرا سمجھو
او ہم تو مر جائیں گے لے کے تیرا نام
ٹوٹ گیا جب دل تو جینے سے کیا کام
ہم تو چلے، جو کہا سنا ہو معاف کر دینا

او جاتے ہو جانِ جاناں، آخری سلام لیتے جانا
ہم کو وہاں نہ بلانا، آخری سلام لیتے جانا
جاتے ہو جانِ جاناں ۔۔۔

پیار نہ جانے پاپی دنیا، تو آ چل کر یارا
ریل کی پٹری پر سو جائیں، مل جائے چھٹکارا
جلدی کر میری جان تو

اجی سنیے ذرا سنیے، ایسے نہ نہ مت بنیے
او ہم تو کٹ جائیں گے اب گاڑی کے نیچے
وہ آنے والی ہے دو گھنٹے کے پیچھے
ایسا ہے تو ہاتھ لگا کر ہم کو اٹھانا
تو لیٹے رہیے موسم ہے سہانا
آخری سلام لیتے جانا
جاتے ہو جانِ جاناں، آخری سلام لیتے جانا
جاتے ہو جانِ جاناں ۔۔۔

پیار ہمارا سچ ہے کتنا دکھلا دیں ہم دونوں
تیل چھڑک کر آگ لگا لیں جل جائیں ہم دونوں
جلدی کر میری جان تو

اجی دو پل رک جانا کہ ہنسے گا یہ زمانہ
او ہم نے تو کر لی ہے جلنے کی تیاری
ڈبے میں پانی تھا تیل نہیں تھا پیاری
ماچس میں بھی آگ نہیں ہے کیسا زمانہ
تو لائٹر سے کام چلانا، آخری سلام لیتے جانا
جاتے ہو جانِ جاناں، آخری سلام لیتے جانا
جاتے ہو جانِ جاناں ۔۔۔

ادھر آؤ بتلائیں ہم جانِ من
تمہیں جان دینے کے لاکھوں جتن
ہمیں شوق مرنے کا کب ہے صنم
بس اک بار کہہ دو تمہارے ہیں ہم
ہم ان کے نہیں جن کی عادت بری
مگر اب تو چوری سے توبہ میری
ایسا ہے تو پھر جانِ جاناں پیار کا سلام لیتے جانا
ہم کو بھی یار نہ بھلانا یار کا سلام لیتے جانا
ایسا ہے تو پھر جانِ جاناں پیار کا سلام لیتے جانا

Jaate Ho Jaane Jaana, akhri salam lete jana - film: Parvarish (1977)

No comments:

Post a Comment