دل کی بات بتا دیتا ہے اصلی نقلی چہرہ - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/09/30

دل کی بات بتا دیتا ہے اصلی نقلی چہرہ

lakh-chhupao-chhup-na-sakega

فلم : اصلی نقلی (1962)
نغمہ نگار: حسرت جےپوری
نغمہ : دل کی بات بتا دیتا ہے اصلی نقلی چہرہ
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : دیوآنند ، سادھنا
یوٹیوب : Lakh Chupao Chhup Na Sakega | Asli Naqli

لاکھ چھپاؤ، چھپ نہ سکے گا، راز ہو کتنا گہرا
دل کی بات بتا دیتا ہے اصلی نقلی چہرہ

پھول میں خوشبو، دل میں چاہت، کبھی نہ چھپنے پائی ہے
آنکھ سے جھلکی بن کر سرخی جب جب آگ دبائی ہے
جذباتوں پر لگ نہیں سکتا خاموشی کا پہرہ
دل کی بات بتا دیتا ہے ۔۔۔

لوگ تو دل کو خوش رکھنے کو کیا کیا ڈھونگ رچاتے ہیں
بھیس بدل کر اس دنیا میں بہروپیے بن جاتے ہیں
من درپن میں مکھڑا دیکھو، اترا رنگ سنہرا
دل کی بات بتا دیتا ہے ۔۔۔

اب نہ ہم کو اور بناؤ، ہم نے تو پہچان لیا
ساگر سے بھی گہرے نکلے، ہم نے تم کو جان لیا
جس کے من میں چور چھپا ہو، سامنے کب وہ ٹھہرا
دل کی بات بتا دیتا ہے ۔۔۔

Lakh Chhupao Chhup Na Sakega - film: Asli Naqli (1962)

No comments:

Post a Comment