فلم : جہاں آرا (1964)
نغمہ نگار : راجندر کرشن
نغمہ : بعد مدت کے یہ گھڑی آئی
گلوکار : محمد رفیع، سمن کلیان پور
موسیقار : مدن موہن
اداکار : مالا سنہا، بھارت بھوشن
یوٹیوب : Baad muddat ke ye ghadi aayi..Jahan Ara
بعد مدت کے یہ گھڑی آئی
آپ آئے تو زندگی آئی
عشق مر مر کے کامیاب ہوا
آج ایک ذرہ آفتاب ہوا
شکریہ اے حضور آنے کا
وقت جاگا غریب خانے کا
ایک زمانہ کے بعد دید ہوئی
عید سے پہلے میری عید ہوئی
عید کا چاند آج دیکھا ہے
عید کا کیوں نہ اعتبار آئے
ہاتھ اٹھاکر دعا یہ کرتا ہوں
عید پھر ایسی باربار آئے
دن زمانہ کا، رات اپنی ہے
اس گھڑی کائنات اپنی ہے
عشق پر حسن کی عنایت ہے
میرے پہلو میں میری جنت ہے
فاصلے وقت نے مٹا ہی دیے
دل تڑپتے ہوئے ملا ہی دیے
کاش اس وقت موت آ جائے
زندگانی پہ آکے چھا جائے
No comments:
Post a Comment