میں بیراگی ناچوں گاؤں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/19

میں بیراگی ناچوں گاؤں

main-bairaagi

فلم : بیراگ (1979)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : میں بیراگی ناچوں گاؤں
گلوکار : لتا، رفیع
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : دلیپ کمار، سائرہ بانو۔ لینا چنداورکر
یوٹیوب : Main Bairagi Nachoon Gaoon | Bairaag 1979

سنو رے سنو ایک بات سناؤں
جھوٹ ہے یا سچ ہے یہ تم جانو
میں بیراگی ناچوں گاؤں

سنو رے سنو ایک بات سناؤں
جھوٹ ہے یا سچ ہے یہ تم جانو
میں بیراگن ناچوں گاؤں

و دیکھو ان بےدردوں کو چھوڑ کے لاج کے پردوں کو
گلی گلی میں عورتیں چھیڑتی پھرتی ہیں ان مردوں کو
آپ نے سچ فرمایا ہے سچا شور مچایا ہے
مردوں کے دن بیت گئے عورت کا زمانہ آیا ہے
میں نہ مانوں
تم نہ مانو
میں کیا جانوں
تم کیا جانو
میں تو سب کا دل بہلاؤں
میں بیراگی

لکھنے والا لکھتا ہے اک ایسا چشمہ بکتا ہے
جس چشمے کے اندر سے بھئی اندھوں کو بھی دکھتا ہے
جگ میں ایسے بندے ہیں بندوں کے ایسے دھندے ہیں
کیا کرنا ہے دیکھ کے جگ کو اچھے ہیں جو اندھے ہیں
تو انجانا
تو انجانی
تو دیوانہ
تو دیوانی
دیوانے کو کیا سمجھاؤں
میں بیراگن

وہ رات کو جب دن ڈھلتا ہے پریم کا جادو چلتا ہے
تو بیراگی کیا جانے کاہے کو پتنگا جلتا ہے
کہہ دو اس پنہاری سے پوچھ لے دنیا ساری سے
جلے پتنگا لیکن کھیلیں بیراگی چنگاری سے
کھیل کے دیکھو
چھیڑ کے دیکھو
چھیڑ کے دیکھو
کھیل کے دیکھو
میں جو بولوں کر دکھلاؤں
میں بیراگی ۔۔۔

Main Bairagi Nachoon Gaoon - film: Bairaag (1979)

No comments:

Post a Comment