تیرے میرے بیچ میں، کیسا ہے یہ بندھن انجانا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2022/02/12

تیرے میرے بیچ میں، کیسا ہے یہ بندھن انجانا

tere-mere-beech-mein

فلم : ایک دوجے کے لیے (1981)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : تیرے میرے بیچ میں، کیسا ہے یہ بندھن انجانا
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : کمل ہاسن، رتی اگنی ہوتری
یوٹیوب : Tere Mere Beech Mein | Ek Duuje Ke Liye

تیرے میرے بیچ میں، کیسا ہے یہ بندھن انجانا
میں نے نہیں جانا، تو نے نہیں جانا


اک ڈور کھینچے دوجا دوڑا چلا آئے
کچے دھاگے میں بندھا چلا آئے
ایسے جیسے کوئی دیوانہ
میں نے نہیں جانا، تو نے نہیں جانا


ہو ہو آپڑیا
ہاہا جیسے سب سمجھ گیا


پہنوں گی میں تیرے ہاتھوں سے کنگنا
جائے گی میری ڈولی تیرے ہی انگنا
چاہے کچھ کر لے زمانہ
میں نے نہیں جانا، تو نے نہیں جانا


نی رومبا اڑگا ایروکے


رمبا؟ یہ رمبا ممبا کیا ہے؟
اتنی زبانیں بولیں لوگ ہمجولی
دنیا میں پیار کی ایک ہی بولی
بولے جا شمع پروانہ
میں نے نہیں جانا، تو نے نہیں جانا


پروا اِل لیے نلا پادرا


کیا؟
کیسا ہے یہ بندھن انجانا
میں نے نہیں جانا، تو نے نہیں جانا


نیند نہ آئے مجھے چین نہ آئے
لاکھ جتن کر روک نہ پائے
سپنوں میں تیرا، آنا جانا
میں نے نہیں جانا، تو نے نہیں جانا
تیرے میرے بیچ میں، کیسا ہے یہ بندھن انجانا


Tere Mere Beech Mein - film: Ek Duuje Ke Liye (1981)

No comments:

Post a Comment