روز روز آنکھوں تلے ایک ہی سپنا چلے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/21

روز روز آنکھوں تلے ایک ہی سپنا چلے

roz-roz-aankhon-tale-ek-hi-sapna-chale

فلم : جیوا (1986)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : روز روز آنکھوں تلے ایک ہی سپنا چلے
گلوکار : آشا بھونسلے، امیت کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : سنجے دت، منداکنی
یوٹیوب : Roz Roz Aankhon Tale Ek Hi Sapna Chale

روز روز آنکھوں تلے
ایک ہی سپنا چلے
رات بھر کاجل جلے
آنکھ میں جس طرح خواب کا دیا جلے

جب سے تمہارے نام کی مصری ہونٹ لگائی ہے
میٹھا سا غم ہے اور میٹھی سی تنہائی ہے

چھوٹی سی دل کی الجھن ہے یہ سلجھا دو تم
جینا تو سیکھا ہے مر کے مرنا سکھا دو تم

آنکھوں پر کچھ ایسے تم نے زلف گرا دی ہے
بیچارے سے کچھ خوابوں کی نیند اڑا دی ہے

Roz Roz Aankhon Tale Ek Hi Sapna Chale - film: Jeeva (1986)

No comments:

Post a Comment