تیرے سنگ پیار میں نہیں توڑنا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/22

تیرے سنگ پیار میں نہیں توڑنا

tere-sang-pyar-main-nahin-todna

فلم : ناگن (1976)
نغمہ نگار: ورما ملک
نغمہ : تیرے سنگ پیار میں نہیں توڑنا
گلوکار : لتا منگیشکر، مہندر کپور
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : جیتندر، رینا رائے، سنیل دت، فیروز خان، ریکھا، ممتاز
یوٹیوب : Tere Sang Pyar Main Nahin Todna

تیرے سنگ پیار میں نہیں توڑنا
چاہے تیرے پیچھے جگ پڑے چھوڑنا

مانگ میری میں شبنم نے موتی بھریں
اور نظاروں نے مہندی لگائی
ناچے بن ہی پائلیاں چھنکنے لگیں
بن ہوا کے ہی چنری لہرائی
آج دل سے ہے دل کو جوڑنا

آنکھ بن کے تجھے دیکھتی ہی رہوں
پیار کی ایسی تصویر بن جا
تیری بانہوں کے چھاؤں سے لپٹی رہوں
میری سانسوں کی تقدیر بن جا
تیرے ساتھ وعدہ کیا نہیں توڑنا

توڑ دوں گا زمانے کے بندھن سبھی
تیری بانہوں کا بندھن نہ توڑوں
چھوڑ دے ساتھ چاہے میری زندگی
پھر بھی میں نہ تیرا ساتھ چھوڑوں
دنیا کے دیواروں کو ہے توڑنا

تیری سانسوں کی آواز بن بن کے میں
تیرے ہونٹوں کی نرمی چرا لوں
تیرے رخساروں کی ریشمی آگ سے
چاہتا ہوں میں دل کو جلا لوں
کہیں جوڑ کے یہ ناتا نہیں توڑنا

Tere Sang Pyar Main Nahin Todna - film: Nagin (1976)

No comments:

Post a Comment