نیلے نیلے امبر پر چاند جب آئے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/23

نیلے نیلے امبر پر چاند جب آئے

neele-neele-ambar-par

فلم : کلاکار (1983)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : نیلے نیلے امبر پر چاند جب آئے
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : سری دیوی، کنال گوسوامی
یوٹیوب : Neele Neele Ambar Par

نیلے نیلے امبر پر چاند جب آئے
پیار برسائے، ہم کو ترسائے
ایسا کوئی ساتھی ہو، ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

اونچے اونچے پربت جب چومتے ہیں امبر کو
پیاسا پیاسا امبر جب چومتا ہے ساگر کو
پیار سے کسنے کو، بانہوں میں بسنے کو
دل میرا للچائے، کوئی تو آ جائے
ایسا کوئی ساتھی ہو، ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

ٹھنڈے ٹھنڈے جھونکے جب بالوں کو سہلائیں
تپتی تپتی کرنیں جب گالوں کو چھو جائیں
سانسوں کی گرمی کو، ہاتھوں کی نرمی کو
میرا من ترسائے، کوئی تو چھو جائے
ایسا کوئی ساتھی ہو، ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

چھم چھم کرتا ساون بوندوں کے بان چلائے
ست رنگی برساتوں میں جب تن من بھیگا جائے
پیار میں نہانے کو، ڈوب ہی جانے کو
دل میرا تڑپائے، خواب جگا جائے
ایسا کوئی ساتھی ہو، ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

Neele Neele Ambar Par - film: Kalakaar (1983)

No comments:

Post a Comment