بنے چاہے دشمن زمانہ ہمارا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/02/06

بنے چاہے دشمن زمانہ ہمارا

bane-chahe-dushman-zamana-hamara

فلم : دوستانہ (1980)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : بنے چاہے دشمن زمانہ ہمارا
گلوکار : کشور کمار، محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : امیتابھ بچن، شتروگھن سنہا، زینت امان
یوٹیوب : Bane Chahe Dushman Zamana Hamara | Dostana

بنے چاہے دشمن زمانہ ہمارا
سلامت رہے دوستانہ ہمارا

وہ خوابوں کے دن، وہ کتابوں کے دن
سوالوں کی راتیں، جوابوں کے دن
کئی سال ہم نے گزارے یہاں
یہیں ساتھ کھیلے، ہوئے ہم جواں
تھا بچپن بڑا عاشقانہ ہمارا
سلامت رہے دوستانہ ہمارا

نہ بچھڑیں گے مر کے بھی ہم دوستو
ہمیں دوستی کی قسم دوستو
پتا کوئی پوچھے تو کہتے ہیں ہم
کہ ایک دوجے کے دل میں رہتے ہیں ہم
نہیں اور کوئی ٹھکانا ہمارا
سلامت رہے دوستانہ ہمارا

Bane Chahe Dushman Zamana Hamara - film: Dostana (1980)

No comments:

Post a Comment