شکرن اللہ واللہ الحمدللہ - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/30

شکرن اللہ واللہ الحمدللہ


فلم : قربان (2009)
نغمہ نگار: نرنجن آئینگر
نغمہ : شکراً اللہ واللہ الحمدللہ
گلوکار : سونونگم، شریاگھوشال، سلیم مرچنٹ
موسیقار : سلیم سلیمان
اداکار : سیف علی خان، کرینہ کپور
یوٹیوب : Shukran Allah - Kurbaan

شکراً اللہ واللہ الحمدللہ
نظروں سے نظریں ملی تو
جنت سی مہکی فضائیں
لب نے جو لب چھو لیا تو
آسمان سے برسیں دعائیں
ایسی اپنی محبت
ایسی روحِ عبادت
ہم پہ مہربان دو جہاں

تیری بانہوں میں یہ جسم کھل گیا
تیری سانسوں میں چین مل گیا
کیسے رہیں اب ہم جدا
تیرے پاس ہم اتنے ہوئے
تیرے خواب اپنے ہوئے
ایسے ہوئے اب ہم فدا
ایسی اس کی عنایت
مٹ گئی ہر شکایات
ہم پہ مہربان دو جہاں

تیرے سائے میں ملی ہر خوشی
تیری مرضی میری زندگی
لے چل تو چاہے جہاں
میری آنکھوں میں نظر تیری ہے
میری شام و سحر تیری ہے
تو جو نہیں تو میں کہاں
کھل گئی میری قسمت
پا کے تیری یہ چاہت
ہم پہ مہربان دو جہاں

Shukran Allah - film: Kurbaan (2009)

No comments:

Post a Comment