ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/12/08

ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی

ek-ladki-bheegi-bhaagi-si

فلم : چلتی کا نام گاڑی (1958)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : کشور کمار، مدھوبالا، اشوک کمار، انوپ کمار
یوٹیوب : Ek Ladki Bhigi Bhagi Si | Chalti Ka Naam Gaadi

ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی
سوتی راتوں میں جاگی جاگی سی
ملی اک اجنبی سے، کوئی آگے نہ پیچھے
تمہی کہو یہ کوئی بات ہے

دل ہی دل میں چلی جاتی ہے
بگڑی بگڑی چلی آتی ہے
دھندلاتی ہوئی بل کھاتی ہوئی
ساون کی سونی راتوں میں
ملی اک اجنبی سے، کوئی آگے نہ پیچھے
تمہی کہو یہ کوئی بات ہے

ڈگ مگ ڈگ مگ لہکی لہکی
بھولی بھٹکی بہکی بہکی
مچلی مچلی گھر سے نکلی
پگلی سی کالی رات میں
ملی اک اجنبی سے، کوئی آگے نہ پیچھے
تمہی کہو یہ کوئی بات ہے

ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی
سوتی راتوں میں جاگی جاگی سی
ملی اک اجنبی سے، کوئی آگے نہ پیچھے
تمہی کہو یہ کوئی بات ہے

Ek Ladki Bhigi Bhagi Si - film: Chalti Ka Naam Gaadi (1958)

No comments:

Post a Comment