ٹائیٹل : او دور کے مسافر ہم کو بھی ساتھ لے لے
فلم : اُڑن کھٹولہ (1955 ء)
موسیقار : نوشاد
کاسٹ : دلیپ کمار ، نمّی
گلوکار : رفیع
یوٹیوب : O Door Ke Musafir
چلے آج ہم جہاں سے ، ہوئی زندگی پرائی
تمھیں مل گیا ٹھکانا ، ہمیں موت بھی نہ آئی
او دور کے مسافر ہم کو بھی ساتھ لے لے رے
ہم کو بھی ساتھ لے لے
ہم رہ گئے اکیلے
تُو نے وہ دے دیا غم ، بے موت مر گئے ہم
دل اُٹھ گیا جہاں سے ، لے چل ہمیں یہاں سے
لے چل ہمیں یہاں سے
کس کام کی یہ دنیا جو زندگی سے کھیلے رے
ہم کو بھی ساتھ لے لے ، ہم رہ گئے اکیلے
سُونی ہیں دل کی راہیں ، خاموش ہیں نگاہیں
ناکام حسرتوں کا اُٹھنے کو ہے جنازہ
اُٹھنے کو ہے جنازہ
چاروں طرف لگے ہیں بربادیوں کے میلے رے
ہم کو بھی ساتھ لے لے ، ہم رہ گئے اکیلے
او دور کے مسافر ہم کو بھی ساتھ لے لے رے
ہم کو بھی ساتھ لے لے
ہم رہ گئے اکیلے
No comments:
Post a Comment