کون تجھے یوں پیار کرے گا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/06/09

کون تجھے یوں پیار کرے گا

kaun-tujhe-yun-pyar-karega

فلم : ایم۔ایس۔دھونی دی ان-ٹولڈ اسٹوری (2016)
نغمہ نگار: منوج منتشر
نغمہ : کون تجھے یوں پیار کرے گا
گلوکار : پالک مچھل
موسیقار : امال ملک
اداکار : سشانت سنگھ راجپوت، دشا پٹنی
یوٹیوب : Kaun tujhe yun pyaar karega

تو آتا ہے سینہ میں
جب جب سانسیں بھرتی ہوں
تیرے دل کی گلیوں سے
میں ہر روز گزرتی ہوں

ہوا کے جیسے چلتا ہے تو
میں ریت جیسی اڑتی ہوں
کون تجھے یوں پیار کرے گا
جیسے میں کرتی ہوں

میری نظر کا سفر
تجھ پہ ہی آ کے رکے
کہنے کو باقی ہے کیا
کہنا تھا جو کہہ چکے
میری نگاہیں ہیں تیری نگاہوں پہ
تجھے خبر کیا بے خبر
میں تجھ سے ہی چھپ چھپ کر
تیری آنکھیں پڑھتی ہوں
کون تجھے یوں پیار کرے گا
جیسے میں کرتی ہوں

تو جو مجھے آ ملا
سپنے ہوئے سرپھرے
ہاتھوں میں آتے نہیں
اڑتے ہیں لمحے میرے
میری ہنسی تجھ سے
میری خوشی تجھ سے
تجھے خبر کیا بےقدر
جس دن تجھ کو نہ دیکھوں
پاگل پاگل پھرتی ہوں
کون تجھے یوں پیار کرے گا
جیسے میں کرتی ہوں،ٓ

Kaun tujhe yun pyaar karega - film: M.S.Dhoni-The Untold Story (2016)

No comments:

Post a Comment