اتنا تو یاد ہے مجھے کہ ان سے ملاقات ہوئی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/17

اتنا تو یاد ہے مجھے کہ ان سے ملاقات ہوئی


فلم : محبوب کی مہندی (1971)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : اتنا تو یاد ہے مجھے کہ ان سے ملاقات ہوئی
گلوکار : لتا ، رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : راجیش کھنہ ، لینا چنداورکر
یوٹیوب : Itna To Yaad Hai Mujhe

اتنا تو یاد ہے مجھے کہ ان سے ملاقات ہوئی
بعد میں جانے کیا ہوا، نہ جانے کیا بات ہوئی

وعدے وفا کے کر کے، قسمیں اٹھا کے
کسی پہ دل لٹا کے چلا آیا
نظریں ملا کے، نیند اپنی گنوا کے
کسک دل میں بسا کے چلا آیا
دن تو گزر جائے گا، کیا ہوگا جب رات ہوئی

مارے حیا کے، میں تو آنکھیں جھکا کے
ذرا دامن بچا کے چلی آئی
پردہ ہٹا کے، ان کی باتوں میں آ کے
انہیں صورت دکھا کے چلی آئی
کس سے شکایت کروں، شرارت میرے ساتھ ہوئی

تھی ایک کہانی، پہلے یہ زندگانی
انہیں دیکھا تو جینا مجھے آیا
دلبر و جانی، شرم سے پانی پانی
ہوئی میں بس پسینہ مجھے آیا
ایسے میں بھیگ گئی، جیسے کہ برسات ہوئی

Itna To Yaad Hai Mujhe - film: Mehbood Ki Mehandi (1971)

No comments:

Post a Comment