لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/07/16

لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں

log-kehte-hain-mai-sharaabi-hoon

فلم : شرابی (1984)
نغمہ نگار: انجان
نغمہ : لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : امیتابھ بچن، جیا پردا، پران
یوٹیوب : Log Kehte Hain Main Sharabi Hoon

لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں
تم نے بھی شاید
یہی سوچ لیا ہے
لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں

کسی پہ حسن کا غرور، جوانی کا نشہ
کسی کے دل پہ محبت کی روانی کا نشہ
کسی کو دیکھ کے سانسوں سے
ابھرتا ہے نشہ
بنا پیے بھی کہیں حد سے
گزرتا ہے نشہ
نشہ میں کون نہیں ہے
مجھے بتاؤ ذرا
کسے ہے ہوش میرے سامنے تو لاؤ ذرا
نشہ ہے سب پہ
مگر رنگ نشہ کا ہے جدا
کھلی کھلی ہوئی صبح پہ ہے شبنم کا نشہ
ہوا پہ خوشبو کا
بادل پہ ہے رم جھم کا نشہ
کہیں سرور ہے خوشیوں کا کہیں غم کا نشہ

نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل
میکدے جھومتے پیمانوں میں ہوتی ہلچل
نشہ میں کون نہیں ہے مجھے بتاؤ ذرا

لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں
تم نے بھی شاید یہی سوچ لیا
لوگ کہتے ہیں میں شرابی ہوں
تھوڑی آنکھوں سے پلا دے رے سجنی دیوانی
تجھے میں، تجھے میں
تجھے سانسوں میں بسا لوں گا
سجنی دیوانی
تجھے نو لکھا
منگا دوں گا سجنی دیوانی

Log Kehte Hain Main Sharabi Hoon - film: Sharaabi (1984)

No comments:

Post a Comment