نغمہ : میرے دشمن تو میری دوستی کو ترسے
فلم : آئے دن بہار کے (1966 ء)
نغمہ نگار : آنند بخشی
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : دھرمیندر ، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Mere Dushman Tu Meri Dosti Ko Tarse
میرے دل سے ستمگر ، تُو نے اچھی دل لگی کی ہے
کہ بن کے دوست ، اپنے دوستوں سے دشمنی کی ہے
میرے دشمن تو میری دوستی کو ترسے
مجھے غم دینے والے تُو خوشی کو ترسے
تُو پھول بنے پت جھڑ کا ، تجھ پہ بہار نہ آئے کبھی
میری ہی طرح تُو تڑپے ، تجھ کو قرار نہ آئے کبھی
جیے تُو اس طرح کہ زندگی کو ترسے
اتنا تو اثر کر جائیں میری وفائیں، او بے وفا
ایک روز تجھے یاد آئیں اپنی جفائیں، او بے وفا
پشیمان ہو کے روئے ، تو ہنسی کو ترسے
تیرے گلشن سے زیادہ ویراں کوئی ویرانہ نہ ہو
اس دنیا میں کوئی تیرا اپنا تو کیا ، بیگانہ نہ ہو
کسی کا پیار کیا، تُو بے رُخی کو ترسے
میرے دشمن تو میری دوستی کو ترسے
میرے دشمن تو ۔۔۔
No comments:
Post a Comment