بریلی کے بازار میں جھمکا گرا رے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/09

بریلی کے بازار میں جھمکا گرا رے

jhumka-gira-re

فلم : میرا سایہ (1966)
نغمہ نگار : راجہ مہدی علی خان
نغمہ : بریلی کے بازار میں جھمکا گرا رے
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : مدن موہن
اداکار : سنیل دت، سادھنا
یوٹیوب : Jhumka Gira Re Bareli Ke Bazaar Mein | Mera Saaya

جھمکا گرا رے، بریلی کے بازار میں جھمکا گرا رے

سیاں آئے نین جھکائے گھر میں چوری چوری
بولے جھمکا میں پہنا دوں آ جا بانکی چھوری
میں بولی نہ نہ نہ بابا نہ کر زورا زوری
لاکھ چھڑایا سیاں نے کلائیاں نہیں چھوڑیں
پھر کیا ہوا؟
پھر جھمکا گرا رے ہم دونوں کی تکرار میں جھمکا گرا رے

گھر کی چھت پہ میں کھڑی، گلی میں دلبر جانی
ہنس کے بولے نیچے آ اب نیچے آ دیوانی
یا انگوٹھی پھینک اپنی یا چھلہ دے نشانی
گھر کی چھت پہ کھڑے کھڑے میں ہوئی شرم سے پانی
پھر کیا ہوا؟
پھر جھمکا گرا رے، ہم دونوں کے اس پیار میں جھمکا گرا رے

بغیا میں بلما نے میری لٹ الجھی سلجھائی
تھام کے آنچل بولے گوری تو میرے من بھائی
آنکھ جھکا کے کچھ نہ بولی دھیرے سے مسکائی
سیاں نے جب چھیڑا مجھ کو ہو گئی ہاتھا پائی
پھر کیا ہوا؟
پھر جھمکا گرا رے میں کیا بولوں بیکار میں جھمکا گرا رے

Jhumka Gira Re - film: Mera Saaya (1966)

No comments:

Post a Comment