فلم : سنگم (1964)
نغمہ نگار: حسرت جئےپوری
نغمہ : یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کہ تم ناراض نہ ہونا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جئے کشن
اداکار : راج کپور، وجینتی مالا، راجندر کمار
یوٹیوب : Ye Mera Prem Patra Padhkar Ke Tum | Sangam
مہرباں لکھوں، حسینہ لکھوں یا دلربا لکھوں
حیراں ہوں کہ آپ کو اس خط میں کیا لکھوں
یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کہ تم ناراض نہ ہونا
کہ تم میری زندگی ہو، کہ تم میری بندگی ہو
تجھے میں چاند کہتا تھا، مگر اس میں بھی داغ ہے
تجھے سورج میں کہتا تھا، مگر اس میں بھی آگ ہے
تجھے اتنا ہی کہتا ہوں کہ مجھ کو تم سے پیار ہے
۔۔۔ کہ مجھ کو تم سے پیار ہے
تجھے گنگا میں سمجھوں گا، تجھے جمنا میں سمجھوں گا
تو دل کے پاس ہے اتنی، تجھے اپنا میں سمجھوں گا
اگر مر جاؤں ، روح بھٹکے گی تیرے انتظار میں، انتظار میں
یہ میرا پریم پتر پڑھ کر کہ تم ناراض نہ ہونا
کہ تم میری زندگی ہو، کہ تم میری بندگی ہو
No comments:
Post a Comment