یہ دیش ہے ویر جوانوں کا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/12/27

یہ دیش ہے ویر جوانوں کا

yeh-desh-hai-veer-jawano-ka

فلم : نیا دور (1957)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : یہ دیش ہے ویر جوانوں کا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : او۔ پی۔ نیر
اداکار : دلیپ کمار، وجینتی مالا، اجیت
یوٹیوب : Yeh Desh Hai Veer Jawanon Ka | Naya Daur

یہ دیش ہے ویر جوانوں کا
البیلوں کا مستانوں کا
اس دیش کا یارو کیا کہنا
یہ دیش ہے دنیا کا گہنا

یہاں چوڑی چھاتی ویروں کی
یہاں بھولی شکلیں ہیروں کی
یہاں گاتے ہیں رانجھے مستی میں
مچتی ہیں دھومیں بستی میں

پیڑوں پہ بہاریں جھولوں کی
راہوں میں قطاریں پھولوں کی
یہاں ہنستا ہے ساون بالوں میں
کھلتی ہیں کلیاں گالوں میں

کہیں دنگل شوخ جوانوں کا
کہیں کرتب تیر کمانوں کا
یہاں نت نت میلے سجتے ہیں
نت ڈھول اور تاشے بجتے ہیں

دلبر لیے دلدار ہیں ہم
دشمن کے لیے تلوار ہیں ہم
میداں میں اگر ہم ڈٹ جائیں
مشکل ہے کہ پیچھے ہٹ جائیں

Yeh Desh Hai Veer Jawano ka - film: Naya Daur (1957)

No comments:

Post a Comment