ترچھی ٹوپی والے، او بابو بھولے بھالے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/02/02

ترچھی ٹوپی والے، او بابو بھولے بھالے

tirchi-topi-wale

فلم : تری دیو (1989)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : ترچھی ٹوپی والے، او بابو بھولے بھالے
گلوکار : سپنا مکرجی، امیت کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : نصیر الدین شاہ، سنی دیول، جیکی شراف، مادھوری ڈکشٹ، سنگیتا بجلانی، سونم
یوٹیوب : Tirchi Topi Wale | Tridev

اوئے او اوئے اوئے او او
ترچھی ٹوپی والے، او بابو بھولے بھالے
تو یاد آنے لگا ہے، دل میرا جانے لگا ہے

او ترچھے نینوں والی، او بی بی بھولی بھالی
تو یاد آنے لگی ہے، جاں میری جانے لگی ہے

انکھیاں ملا، مجھے دل میں بسا، پلکوں یہ بٹھا
اس بات کا، صاف مطلب بتا، تیری مرضی ہے کیا
میرا چین اڑا دے ظلمی، میری نیند چرا لے
ترچھی ٹوپی والے ۔۔۔

جھوٹا سہی تیرا وعدہ مگر، مجھے سچا لگا
یہ تو بتا تجھے مجھ میں بھلا، کیا اچھا لگا
یہ گورا گورا مکھڑا تیرا، آنکھیں کالی کالی
ترچھی ٹوپی والے ۔۔۔

ترچھے نینوں والی، او بی بی بھولی بھالی
تو یاد آنے لگی ہے، جاں میری جانے لگی ہے
ترچھی ٹوپی والے، او بابو بھولے بھالے
تو یاد آنے لگا ہے، دل میرا جانے لگا ہے

میں گاؤں کا سیدھا سادا بلم، کہاں میں آ گیا
اس شہر میں میرا جانم بھلا، آ کے گھبرا گیا
او میری دنیا سے یہ تیری دنیا ہے نرالی
ترچھے نینوں والی ۔۔۔

لگتا ہے ڈر کلیاں پیار کی، یہاں کھلتی نہیں
ملتے ہیں دل تقدیریں مگر، سدا ملتے نہیں
محبت کے دشمن ہوتے ہیں دنیا والے
ترچھی ٹوپی والے ۔۔۔
اوئے او اوئے اوئے او او

Tirchi Topi Wale - film: Tridev (1989)

1 comment: