دیدی تیرا دیور دیوانہ - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/27

دیدی تیرا دیور دیوانہ

didi-tera-devar-deewana

فلم : ہم آپ کے ہیں کون (1994)
نغمہ نگار: دیو کوہلی
نغمہ : دیدی تیرا دیور دیوانہ
گلوکار : لتا منگیشکر، ایس پی بالا سبرامنیم
موسیقار : رام لکشمن
اداکار : سلمان خان ، مادھوری ڈکشٹ، مہنیش بہل
یوٹیوب : Didi Tera Devar Deewana | Hum Aapke Hain Koun

دیدی تیرا دیور دیوانہ
ہائے رام کڑیوں کو ڈالے دانہ
دھندا ہے یہ اس کا پرانا
ہائے رام کڑیوں کو ڈالے دانہ

میں بولی کہ لانا یوں املی کا دانہ
مگر وہ چھوہارے لے آیا دیوانہ
میں بولی مچلے ہے دل میرا ہائے
وہ خربوزہ لایا جو نیمبو منگائے
پگلا ہے کوئی اس کو بتانا
ہائے رام کڑیوں کو ڈالے دانہ

میں بولی کہ لانا تو مٹی کی ہانڑی
مگر وہ بتاشے لے آیا اناڑی
میں بولی کہ لادے مجھے تو کھٹائی
وہ بازار سے لے کے آیا مٹھائی
ہوں مشکل ہے یوں مجھ کو پھنسانا
ہائے رام کڑیوں کو ڈالے دانہ

دیدی تیرا دیور دیوانہ
ہائے رام کڑیوں کو ڈالے دانہ

بھابھی تیری بہنا کو مانا
ہائے رام کڑیوں کا ہے زمانہ
ربا میرے مجھ کو بچانا
ہائے رام کڑیوں کا ہے زمانہ

حکم آپ کا تھا جو میں نے مانا
خطاوار ہوں میں نہ آیا نبھانا
سزا جو بھی دو گے وہ منظور ہوگی
اجی میری مشکل کبھی دور ہوگی
بندہ ہے یہ خود سے بیگانہ
ہائے رام کڑیوں کا ہے زمانہ
ہائے رام کڑیوں کا ہے زمانہ

Didi tera devar deewana - film: Hum Aapke Hain Kaun (1994)

No comments:

Post a Comment