فلم : دھرتی (1970)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : خدا بھی آسماں سے جب زمیں پر دیکھتا ہوگا
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راجندر کمار، وحیدہ رحمان
یوٹیوب : Khuda Bhi Asman Se Jab Zamin
خدا بھی آسماں سے جب زمیں پر دیکھتا ہوگا
میرے محبوب کو کس نے بنایا سوچتا ہوگا
مصور خود پریشاں ہے کہ یہ تصویر کس کی ہے
بنوگی جس کی تم ایسی حسیں تقدیر کس کی ہے
کبھی وہ جل رہا ہوگا، کبھی خوش ہو رہا ہوگا
زمانے بھر کی مستی کو نگاہوں میں سمیٹا ہے
کلی سے جسم کو کتنی بہاروں میں لپیٹا ہے
ہوا تم سا کوئی پہلے نہ کوئی دوسرا ہوگا
فرشتے بھی یہاں راتوں کو آ کر گھومتے ہوں گے
جہاں رکھتی ہو تم پاؤں، جگہ وہ چومتے ہوں گے
کسی کے دل پہ کیا گزری، یہ وہ ہی جانتا ہوگا
No comments:
Post a Comment