تم کو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/05/27

تم کو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں

tumko-paya-hai-to-jaise-khoya-hoon

فلم : اوم شانتی اوم (2007)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : تم کو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں
گلوکار : سونونگم، شریاگھوشال
موسیقار : وشال شیکھر
اداکار : شاہ رخ خان، دیپیکا پڈکون
یوٹیوب : Tumko Paya Hai To Jaise Khoya Hoon

تم کو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں
کہنا چاہوں بھی تو تم سے کیا کہوں
کسی زباں میں بھی وہ لفظ ہی نہیں
کہ جن میں تم ہو کیا تمہیں بتا سکوں

میں اگر کہوں تم سا حسیں کائنات میں نہیں ہے کہیں
تعریف یہ بھی تو سچ ہے کچھ بھی نہیں

شوخیوں میں ڈوبی یہ ادائیں، چہرے سے جھلکی ہوئی ہیں
زلف کی گھنی گھنی گھٹائیں، شانے سے ڈھلکی ہوئی ہیں
لہراتا آنچل ہے جیسے بادل
بانہوں میں بھری ہے جیسے چاندنی، روپ کی چاندنی
میں اگر کہوں یہ دل کشی ہے نہیں کہیں، نہ ہوگی کبھی
تعریف یہ بھی تو سچ ہے کچھ بھی نہیں

تم ہوئے مہربان، تو ہے یہ داستاں
اب تمہارا میرا ایک ہے کارواں، تم جہاں میں وہاں
میں اگر کہوں ہمسفر میری
اپسرا ہو تم، یا کوئی پری
تعریف یہ بھی تو، سچ ہے کچھ بھی نہیں

Tumko Paya Hai To Jaise Khoya Hoon - film: Om Shanti Om (2007)

No comments:

Post a Comment